0

پاراچنار میں صحافیوں کا مذمتی اجلاس

پاراچنار(مانند نیوز ڈیسک)پاراچنار اور صدہ کے صحافیوں کا ایک مذمتی اجلاس زیر صدارت علی افضل افضال،اقبال حسین منعقدہ ہوا جسمیں ڈسٹرکٹ کرم کے صحافی برادری نے شرکت کی اجلاس میں لاہور میں کیپٹل ٹی وی کے کرائمز رپورٹر حسنین شاہ کی قتل کی سخت مذمت کی گئی اس موقع پر صحافیوں راہنماؤں نے کہا کہ آئیے روز سچ لکھنے پر صحافیوں کے قتل ملک کے حکمرانوں کے لیے شرم کی مقام ہیں اور لاہور واقعے میں قتل پر پاراچنار سے لیکر کراچی تک ہم سب صحافی برادری پرزور مذمت کرتے ہیں اور شہید صحافی کے قاتلوں کو گرفتارکر کے کیفر کردار تک پہنچا جائے اجلاس کے اخر میں شہید صحافی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں