0

ہزارہ یونیورسٹی میں وزیر کلچرل نائٹ کا انعقاد

مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کی  جانب سے وزیر کلچرل نائٹ کی رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پشتو کے مشہور گلوکار نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔اس موقع پر طلبہ نے ڈھول کی تھاپ پر پشتو ثقافتی رقص پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔تقریب میں خادم بٹگرام و سربراہ پیرزئی ملکال قوم فیاض محمد جمال خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنی خطاب میں پاکستانیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیں پہچان دی ہے ،پاکستان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرینگے ۔مشر فیاض محمد جمال خان پیرزئی  بولے  ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے،   ہم پٹھان ،پنجابی،سندھی اور بلوچی آج ہے تو صرف پاکستان کی وجہ سے اُنکا مزید کہناتھا کہ ہم سب اس ملک خداداد کی مل جُل خدمت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میں خود دوممالک کا نیشلٹی ہولڈرہوں مگر جب میرے  والد محترم اس دنیا  سے رخلت فرما رہے تھے تو اُنہوں نے مجھے وصیت کی آپ دوسرے ملک کی بجائے اپنے ملک پاکستان کو ترجیح دیں۔اپ اپنے پاس صرف پاکستان کے نیشلٹی رکھے۔فیاض محمد جمال خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہر پختون کیلئے میرے گھر اور حجرے کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، اللہ تبارک و تعالٰی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ایک بہادر قوم کی سربراہی سونپی ہے۔وزیرستان کلچرل نائٹ میں ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ سمیت اساتذہ نے بھی شرکت کی اور اس طرح کے تقریبات کا انعقاد مستقبل میں جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں