0

تخت بھائی، بیٹی کو قتل کرنے والے 03 ملزمان گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد

تخت بھائی ( احمد زادہ مہمند سے).تھانہ لوندخوڑ پولیس کی کامیاب کارروائی ماں اور بیٹی کو قتل کرنے والا 03 ملزمان گرفتار اور آلہ قتل بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مورخہ 22 جنوری 2022 کو تھانہ لوندخوڑ کی حدود ہاتھیان میں گھر کے اندر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی کو قتل کیا گیا جسکی رپورٹ مدعی مقتول کا بیٹا سکندر ولد حسن خان سکنہ مسلم آباد نے اپنے 02 ماموگان سلیمان عرف محمدے اور حسین شاہ ولد نورذادہ سکنہ سرڈھیری چارسدہ اور ایک سہولیات کار سردار ولد شاہ حسین سکنہ اسٹیشن کورونہ ہاتھیان کے خلاف تھانہ لوندخوڑ میں اپنی ماں اور بہن کی قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔جسکا ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی تخت بھائی روخانزیب خان کی زیرنگرانی SHO تھانہ لوندخوڑ ولایت شاہ خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ایک سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی ٹیم کی دن رات انتھک محنت، سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے تفتیش کرتے ہوئے واردات میں ملوث 03 نامزد ملزمان سلیمان عرف محمدے اور حسین شاہ ولد نورذادہ سکنہ سرڈھیری چارسدہ اور ایک سہولیات کار سردار ولد شاہ حسین سکنہ اسٹیشن کورونہ ہاتھیان کو 48 گھنٹے اندر رسائی حاصل کرکے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ڈی ایس پی تخت بھائی روخانزیب خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کسی بھی صورت میں قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں