0

مقامی صنعت کاروں کی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا فیصلہ

پشاور( نمائندہ مانند)سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ خیبرپختونخوا کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمودخان کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت عبدالکریم خان کی ہدایات پہ بورڈ پہلی بار مقامی صنعت کاروں کی پراڈکٹ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے زریعے بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے جارہا ہے اس کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے بورڈ نے دبئی ایکسپو میں خیبرپختونخوا کے کلسٹر آرمز۔ جیمز سٹون،ھینڈی کرافٹس، ماربل کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا ہے عنقریب اسلام آباد میں نمائش کا انقعاد کیا جائے گا جس کا مقصد اسلحہ سازی کے کلسٹر کو اجاگر کرنا ہے علاہ ازیں صوبائی حکومت کی ہدایات پر نئی صنعتی بستیوں کے قیام میں بیرون ممالک کے اوور سیز سرمایہ کاروں کے لیے پلاٹ الاٹمنٹ میں خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے تاکہ بیرون ممالک کے سرمایہ کار آئیں اور سرمایہ کاری کریں سمال انڈسٹریز اسٹیٹ پشاور میں صنعت کاروں کو بجلی کی بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے فیڈر کی تنصیب جلد ہی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن پشاور کے نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر وحید عارف اعوان کر رہے تھے وفد میں بورڈ کے ممبر سابق صدر چیمبر آف کامرس انور مقصود سینئر نائب صدر حکم عبدالوحید سینئر نائب صدر محمد سھیل سینئر نائب صدر طور گل محمد شکیل منصور احمد ھارون شفیق،عبداللہ جان،حاجی حبیب اللہ اور محمد شاھکار اعوان شامل تھے اس موقع پہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد سلیم بھی موجود تھے ایم ڈی ایس آئی ڈی بی نے مزید کہا کہ صنعت کاروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ماضی کے مقابلے میں زیادہ تگ ودو کر رہے ہیں جس کے مثبت نتائج انا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں اس موقع پہ انہوں نے اسلحہ سازی کے نمائندوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے کمشنر پشاور ریاض محسود اور ایس ایس پی آپریشن پشاور کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد کرانے کا وعدہ کیاہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں