0

اپوزیشن کی بدقسمتی یہ ہے کہ جمعہ کا دن ان کیلئے بد شگونی کی علامت بن گئی ہے ، علی محمد خان

شیر گڑھ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بدقسمتی یہ ہے کہ جمعہ کا دن ان کیلئے بد شگونی کی علامت بن گئی ہے اس جمعہ کو سینٹ میں ایک بار پھر اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی ہے اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ اور تحفظ ہے کہ کرپشن کو جائز اور حلال قرار دیا جائے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بد نیتی پر مبنی ہے اس ادارے کی رپورٹس 3 مشرف 2 زرداری اور یہ ایک عمران خان کے خلاف آئی ہیں مگر میاں نواز شریف خلاف ایک رپورٹ ابھی تک شائع نہیں آئی ہے اس ادارے کا چیف عادل گیلانی سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دور میں ان کے تنخواہ دار ملازم رہے ہیں  اسی بنیاد پر ہم اس رپورٹ کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار جلالہ گرڈ سٹیشن میں ٹی ایچ کیو  تخت بھائی مکمل ہونے والے ایکسپریس فیڈر اور هاتھیان کیلئے منظور کی گئی نئے فیڈر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے انہوں نے اس موقع پر تختی کی نقاب کشائی اور ٹی ایچ کیو تخت بھائی کے ایکسپریس فیڈر کا بٹن دبا کر افتتاح کیا اس موقع پر واپڈا کا ایکسین کنسٹرکشن امداداللہ ‏ایس ڈی او کنسٹرکشن ساجد اسلام ایس ڈی او گرڈ محمد اسرار وفاقی وزیر مملکت کے کوآرڈینیٹر صادق حسین پرسنل سیکرٹری ضیائاللہ خان رحیم جان شمس القیوم اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان بڑی تعداد میں ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ ہاتھیان کیلئے نئے فیڈر کی منظوری اور ٹی ایچ کیو کیلئے ایکسپریس فیڈر کی تکمیل سے بجلی لوڈ شیڈنگ اور ہسپتال میں بجلی کے مسائل کافی حد تک حل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ علاقے کی عوام کی خوشحالی کیلئے ایک اور بڑا قدم ہے اورانہوں اس موقع تحصیل تخت بھائی کے باشندوں اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو مبارک باد دی انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ اور تحفظ ہے کہ کرپشن کو جائز حلال قرار دیا جائے اس کے علاوہ ان کا عوام کے مسائل اور بھلائی کے ساتھ کوئی سروکار نہیں انہوں نے کہا میں تو یہ دعویٰ نہیں کرتا ہوں کہ ہم نے ملک سے مکمل طور پر کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے کرپشن کو قابو کرنے میں وقت ضرور لگے گا لیکن پھر کرپشن میں ہماری حکومت کے اقدامات کے سبب کافی حد تک کمی آئی ہے انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ کرپشن کے خاتمے اور اس میں کمی لانے کیلئے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں کیونکہ کرپشن کو قابو میں لانا صرف پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان کی بس کی بات نہیں بلکہ پوری قوم کو مل کر ہر فرد کرپشن کے خاتمے کیلیے اپنی اپنی ذمہ داری پوری کریں انہوں نے کہا کہ جمعہ کا دن اپوزیشن کیلئے اچھا نہیں رہا ہر جمعہ کو اپوزیشن کو ضرور کوئی نہ کوئی شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے اس جمعہ کو سینٹ میں سٹیٹ بینک ترمیمی کی منظوری صورت میں اپوزیشن کو ایک اور شرمندگی اٹھانا پڑی انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے ترمیمی بل کی منظوری  سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو  آئی ایم ایف کے حوالہ نہیں کر دیا گیا ہے بلکہ بینک کا بورڈ آف گورنرز کے اراکین کی نامزدگی پاکستان کرے گی اور بینک کی پالیسی یہ بورڈ  بنائے گی انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بد نیتی پر مبنی ہے اس سے قبل اسی ادارے کے تین رپورٹس سابق صدر پرویز مشرف دو سابق صدر آصف علی زرداری آج کل ایک رپورٹ ہماری حکومت کے خلاف شائع ہوچکی  ہے جبکہ اس ادارے کی سابقہ وزیر اعظم میاں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف تا حال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے انہوں نے کہا  کہ اس ادارے کا سربراہ عادل گیلانی سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں ان کے تنخواہ دار ملازم رہے ہیں اور میاں نوازشریف کے عادل گیلانی پر احسانات ہیں اسی وجہ سے ہم اس رپورٹ کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس بنیاد پر یہ رپورٹ بد نیتی پر مبنی قرار دے رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں