0

کورونا ،امریکہ نے 16 ممالک پرخطرناک قراردیتے ہوئے سیاحت پر پابندی لگادی

 واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکہ نے 16 ممالک کو کورونا کے باعث خطرناک قرار دیتے ہوئے سیاحت پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی مرکز برائے تحفظ وانسداد امراض نے یونان، آئرلینڈ، لیبیا، ایران سمیت 16 ممالک میں کورونا وائرس میں تیزی کے باعث سیاحت پر پابندی لگائی ہے۔کورونا وائرس کی پانچویں لہر اور اومیکرون کے تیز پھیلاو نے دنیا بھر میں ایک بار پھر خوف کے سائے گہرے کردیئے   اور بیشتر ممالک میں پھر سے پابندیاں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔امریکہ نے کورونا کی پانچویں لہر کے باعث جن 16 ممالک کو خطرناک ملک کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں یونان، ایران، اندورا، قازقستان، آئرلینڈ، لیبیا، مالٹا، لیسوتھو، جبل طارق، غواڈالوپ، کوراکاو، آئل آف مین، مارٹینیق، سینٹ بارتھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ان ممالک کے حوالے سے امریکی مرکز برائے تحفظ انسداد امراض نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں انہیں خطرناک ممالک قرار دیتے ہوئے ان ممالک کے لیے سیاحت کی پابندی لگائی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں