0

جہانگیر ترین کی سوات آمد،فضل حکیم سے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

سوات ( نمائندہ مانند ) جہانگیر ترین کی سوات آمد، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی سے ان کے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی صوبائی وزیر محب اللہ خان بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی شخصیت اورتحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین نے اتوار کے روز سوات کا مختصر دور کیا وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر مینگورہ پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی سے ان کے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان، ایم پی اے فضل حکیم خانکے دونوں بھائی حاجی خان طوطی اور آفرین خان بھی موجود تھے وہ کچھ دیر ان کی رہائش گاہ پر رہے اور غمزدہ خاندان سے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے دُعائے مغفرت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں