0

حوثی ملیشیا بچوں کی بھرتی کیلئے سکولوں،مساجد کا استعمال نہ کرے، اقوام متحدہ

نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا کہ حوثی ملیشیا بچوں کی بھرتی کے لیے سکولوں اور مساجد کا استعمال نہ کرے۔یمن کی صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے اپنے زیر اثر علاقوں میں یمنی بچوں کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے مساجد اور سکولوں سے ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔اسی طرح رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے دس سے سترہ برس کے چودہ سو سے زیادہ بچوں کو بھرتی کیا گیا۔ یہ بچے 2020 کے دوران میں ہونے والے معرکوں میں مارے گئے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ بچوں کی بھرتی کرنے والے حوثی عناصر پر پابندیاں عائد کی جائیں، حوثی ملیشیا بچوں کی بھرتی کے لیے سکولوں اور مساجد کا استعمال نہ کرے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں ڈرون طیارے، میزائل اور دھماکا خیز آلات اکٹھے کئے۔اسی طرح واضح کیا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ برس بڑے پیمانے پر سمندری بارودی سرنگیں بچھائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں