0

نوشہرہ میں مہلک وباء کورونا کے پے درپے وار جاری، 150 نئے کیسز رپورٹ

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ میں مہلک وباء کورونا کے پے درپے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وباء کورونا کے 150 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد عالمی ووبا کورونا کے فعال جیسز کی تعداد 744 تک جاپہنچی،جبکہ 534 افراد کے ٹسٹ رزلٹ ویٹنگ لسٹ میں ہیں۔عوم کی بے اختیاطی اور لاپرواہی کے باعث نوشہرہ میں عالمی وباء کورونا کے پے درپے وار جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 11372 افراد کے ٹسٹ ہوئے جس میں 10435 افراد ٹسٹ رزلٹ نیگیٹیو جبکہ 7978 افراد کے ٹسٹ پازیٹیو رپورٹ ہوئے، مہلک وباء سے متاثرہ افراد میں سے 7115 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں، ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ 2 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے،انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق ضلع نوشہرہ میں مہلک وباء کی شرخ 16.17 فیصد تک جاپہنچی ہیں،دوسری جانب نوشہرہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد 24 اسکول، 2 کالجز اور ایک یونیورسٹی کو 10 دن کے لیے بندکرکے متاثرہ افراد کو 14 دن کے لیے گھروں پر ہی کورنٹائن کرلیے گئے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں