0

ملک میں مہنگائی دوسال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک میں مہنگائی دوسال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جنوری2022میں ملک میں مہنگائی کی شرح12.96فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.39فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح10.26ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر2021میں مہنگائی شرح12.3فیصد تھی۔ جنوری2021میں مہنگائی کی شرح5.7فیصد تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 54.33فیصد، گھی47.4،دال مسور41.3فیصد مہنگی ہوئی۔ جبکہ جنوری میں پھل سالانہ بنیادوں پر28.35فیصد مہنگے ہوئے۔ جبکہ پلاسٹک مصنوعات سالانہ بنیادوں پر11.72فیصد، جبکہ سالانہ بنیادوں پر جنوری میں بجلی چارجز میں 56-20فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں