0

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ ایبٹ آباد میں تمام محکموں کے دفاتر کا تفصیلی دورہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق اسلام مروت نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ ایبٹ آباد میں تمام محکموں کے دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا اور اس خوبصورت تاریخی بلڈنگ کی حالت زار اور صفائی کی ناگفتہ بہ حالت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک صورتحال ہمارے لوگوں خصوصاً سرکاری مشینری کی زہنی تھکاوٹ اور بیزاری کا آئینہ دار ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اور دوسرے محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ واسا کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ میں واقع دفاتر کو ایک ہفتے کے اندر اندر صفائی کی صورت حال کو بہتر کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ کے تمام محکموں کے دفاتر میں پڑے ناکارہ فرنیچر اور دوسری اشیاء کو جلد از جلد ٹھکانے لگا کر اس کی جگہ نئی فرنیچر خریدیں اور دفاتر کی حالت کو خوبصورت بنائے۔ انہوں نے اس موقع پر بعض دفاتر میں صفائی کے بہتر صورت حال پر افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری افسران اور اہلکاروں کے جزبے تازہ دم ہونگے تو وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کی خدمت کرنے کے لیے بھی زہنی طور پر آمادہ ہونگے۔  انہوں نے کہا کہ وہ پیر کے روز سیکریٹریٹ کا دوبارہ دورہ کرینگے اور ان تمام جگہوں کی صفائی کا جائزہ لینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرکاری مشینری کے جزبوں پر کام کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ ان میں ایک نئی روح پھونک دی جا سکے۔  انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنی ذہنی حالت کو ریفریش نہیں کرینگے اس وقت تک نہ صرف ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ ایبٹ آباد کی طرح خوبصورت تاریخی جگہوں کی خوبصورتی کو برقرار نہیں   رکھ سکیں گے بلکہ ہم اپنی زاتی زندگی میں بھی خوبصورتی کے عنصر سے محروم ہوتے جا ئینگے۔     

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں