0

دیرپائین بلدیاتی انتخا بات، 26ریٹرنگ آفیسرز کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ

لوئردیر(نمائندہ مانند) میں بلدیاتی انتخا بات کے تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تیا ریاں مکمل اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں 26ریٹرنگ آفیسرز کی تربیت کے لئے دو روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا جس میں الیکشن کمیشن کے صوبائی ڈپٹی ڈا ئریکٹر عبدالقادر، ملا کنڈ ڈویژن کے ریجنل ڈا ئریکٹر محمد ندیم، الیکشن کمشنر لوئر دیرمحمد اقبال تنولی، عنایت خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عبدلولی خان، اسسٹنٹ کمشنر لوئر دیر طاہر علی خٹک، ڈی ایف او لوئر دیرراشد خان، محکمہ سوشل ویلفئیر کے محمد نثار خان، ٹی ایم اے تیمرگرہ کے ٹی او آر حنیف الرحمان، ٹی ایم او بلامبٹ اقبال حسن سمیت لوئر دیر کے مختلف محکموں کے افسران نے شر کت کی اس موقع پر بلدیاتی انتخا بات کے لئے ریٹرنگ آفیسر کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تربیت اور ہد ایات دی گئی الیکشن کمیشن کے حکام نے بتا یا کہ لوئر دیر میں بلدیاتی انتخا بات کی تیا ریاں مکمل ہے بلدیاتی امیدواران 4 فروری سے ریٹرنگ آفیسر سے کا غذات حاصل کرینگے جبکہ 7فروری سے 11 فروری تک کا غذات نامزدگی جمع کر ائے جاسکتے ہیں الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ تحصیل چئیر مین شپ کے امید وارکو بلدیاتی انتخابات میں 30 لاکھ روپے جبکہ ویلج کونسل چئیر مین کے امید وار پچاس ہزار روپے اپنی مہم پر خرچ کر سکتے ہیں الیکشن کمیشن حکام نے بلدیاتی انتخا بات کی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بتا یا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ و دیگر وزراء کا بلدیاتی انتخابی مہم کے دوران جلسے جلوسوں پر پا بندی ہوگی خلاف ورزی کے صورت میں انہیں وارننگ اور پچاس ہزار روپے جر مانہ کیا جائیگا جبکہ نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان اور افتتا ح پر بھی پابندی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں