0

طویل آسمانی بجلی کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

(مانند نیوز ڈیسک)دو ہزار بیس میں تقریباً 500 میل لمبی بجلی کی چمک نے تین امریکی ریاستوں میں آسمان کو جگمگا دیا تھا۔سال 2020 میں بولٹ نے کُل 477 اعشاریہ 2 میل (768 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کیا اور بجلی کی یہ چمک مسیسیپی، لوزیانا اور ٹیکساس کی ریاستوں تک گئی تھی۔2020میں ریکارڈ کی گئی ایک اور بجلی کی چمک نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا، یوراگوئے اور ارجنٹائن میں بجلی کی چمک 17 اعشاریہ ایک سیکنڈ کے دورانیے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، پچھلا ریکارڈ 16اعشاریہ سات سیکنڈ کا تھا۔بجلی کی چمک کا پچھلا ریکارڈ 2018 میں برازیل میں ریکارڈ کیا گیا تھا، بجلی کی چمک 440 اعشاریہ آٹھ میل (709 کلومیٹر) طویل تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی شاز و نادر ہی 10 میل سے زیادہ پھیلتی ہے، عام طور پر آسمانی بجلی ایک سیکنڈ سے کم رہتی ہے۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے پروفیسر رینڈل سروینی کا کہنا ہے کہ بجلی چمکنے کے یہ واقعات غیر معمولی ریکارڈز ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ریکارڈ ان علاقوں میں قائم ہوئے جہاں شدید طوفانوں کا خطرہ ہے جو ’میگا فلیش‘ پیدا کرتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں