0

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا یونیورسٹی آف سوات کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا یونیورسٹی آف سوات کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب اس موقع پر ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے وزیر اعلیٰ نے سوات یو نیورسٹی کے طلبہ کو گولڈ میڈل اور ڈگریاں دی۔سوات یو نیو رسٹی کے 108طلبہ نے گو لڈ میڈل حا صل کئے۔مجمو عی طور پر 220طلبہ و طا لبا ت کو ڈگر یا ں دی گئیں۔وز یر اعلیٰ نے کہا کہمالاکنڈ ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا رہے ہیں ہری پور میں ڈیجیٹل سٹی کا قیام عمل میں  لایا گیا ہے ڈی آئی خان، مردان اور سوات میں ڈیجیٹل سٹیز قائم کئے جائیں گے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر توجہ دی جارہی ہے سوات یونیورسٹی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا میری دلی خواہش تھی، جو پورا ہورہی ہے بدقسمتی سے سوات یونیورسٹی کے لئے زمین خریدنے کے باوجود یونیورسٹی کرایے کی عمارت میں قائم تھی اب سوات یونیورسٹی میں تعمیراتی کام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کے دوسرے مرحلے پر جلد کام شروع کیا جائے گا،سوات اور ملحقہ اضلاع کے طلبہ اب یونیورسٹی کی تعلیم اپنے ہی علاقے میں حاصل کر پا رہے ہیں سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں متعدد دیگر یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے سوات میں صوبے کی پہلی وٹرنری یونیورسٹی قائم کی جارہی آنے والے دنوں میں سوات اور ملاکنڈ ڈویژن تعلیمی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا میں سوات یونیورسٹی کے دوسرے کانووکیشن کے کامیاب انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں میں فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں فارغ التحصیل طلبہ سے ان کے والدین اور پوری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں وہ اپنے والدین اور قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے عملی زندگی میں کچھ کر دکھائیں آپ کی یہ سوچ ہونی چاہئے کہ اب آپ اس قوم اور ملک کو کیا دیں گے بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں انتخابی قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے کسی نئے ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرسکتاہم الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں سوات یونیورسٹی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اگلے بجٹ میں یونیورسٹی کو درکار مالی وسائل کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں