0

ینگ ٹیچرزایسو سی ایشن ضلع سوات کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ینگ ٹیچر زایسو سی ایشن ضلع سوات کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین جلوس کی شکل میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4سے روانہ ہوکر نعروں کی گونج میں پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن نواب فرید، جنرل سیکرٹری ہمایون الدین، وحدت اساتذہ کے صدر حافظ محمد علی، صدر ایپٹا ملک خالد گروپ نواب علی خان، چیئرمین کیپٹا خیبر پختونخوا سلیم جاوید،آل ٹیچرز ایسو سی ایشن کے میڈیا کوارڈی نیٹر محمد ہمایون، آل این ٹی ایس ٹیچر ایسو سی ایشن کے صدر عقل زادہ اور دیگر نے کہا کہ 2018ء میں جو اساتذہ بھرتی ہوئے ہیں اورابھی تک ریگولر نہیں کئے گئے تو یہ بڑی افسوس کی بات ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا اساتذہ قوم کا اثاثہ ہے جو بچوں کو معیاری تعلیم دیکر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے کہا 2018سے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو جلد ازجلد ریگولر کیاجائے اور ان کی سینارٹی آغاز ملازمت سے لی جائے، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے ان جائز مطالبات پر غور کیاجائے اور اساتذہ کی بے چینی کو دور کی جائے، اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو20فروری کوصوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھر نا دیں گے اور مطالبات حل ہونے تک دھر نا جاری رہیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں