0

لویر دیر، انتخابات ملتوی ہونے پر سینیٹر مشتاق احمد کا اظہار تشویش

لویر دیر (مانند نیوز ڈیسک) امیر جما عت اسلامی خیبر پختون خوا سنیٹر مشتاق احمد خان نے دوسرے مرحلے کے انتخا بات ملتوی کرنے  کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی انتخا بات کو ملتوی کرنا جمہوریت دشمن فیصلہ قرار دیا ہے اور   بلدیاتی انتخا بات کو ملتوی کرانے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چینلج کرنے کا اعلان کر دیا اس سے قبل سخت موسمی حالات میں  خیبر پختون خواہ میں عام انتخا بات ہوئے تھے 27مارچ کو سردی نہیں ہوتی  بلکہ موسم سازگار ہو تا ہے ان خیا لات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  سنیٹرمشتاق احمد خان نے کہا کہ حکومت پہلے مرحلے کے انتخابات میں شکست کے بعد دوسرے مرحلے کے انتخا بات سے راہ فرار اختیار کرنے  کے لئے عدالت کے پیچھے چھپ کر بلدیاتی انتخا با ت کو ملتوی کرا ئے انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں عام انتخا بات بھی دسمبر، فروری اور مارچ کے مہینوں میں ہوئے تھے اور اس  وقت موسمی حالات اس سے سخت تھے لیکن اس کے باوجود انتخا با ت ملتوی نہیں کرا ئے گئے 7دسمبر 1970، 7مارچ 1977، 25فروری 1985، 3 فروری 1997اور 18 فروری 2008کو بھی موسم  سرما میں ملک بھر میں عام انتخا بات کرا ئے گئے تھے جبکہ 27مارچ کو موسم ساز گار ہوتا ہے مشتا ق احمد خان نے کہا کہ حکومت عدالت کی آڑ لیکر شکست کی خوف سے بلدیاتی انتخا با ت کو ملتوی کر ایا اور حکومت سیاسی مشینری کو استعمال کرکے عوام کو سیاسی رشوت دینے اور دھا ندلی کرا نے کے لئے بلدیاتی انتخابات کو موخر کرنے کی نا کام کوشش کر رہی ہے  انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی  بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو سپریم کو رٹ آف پاکستان  میں چیلنج کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں