0

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2سخاکوٹ کے پرنسپل ساٹھ سالہ تعلیمی خدمات دینے کے بعد ریٹائرڈ

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2سخاکوٹ کے پرنسپل نجیب اللہ ساٹھ سالہ تعلیمی خدمات دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔اس سلسلے میں انکے اعزاز میں سکول ہذا میں ایک الوداعی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل صاحبان مجیداللہ اور نورالبشر کے علاوہ سابقہ ناظم سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی سمیت اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔الوداعی تقریب میں پرنسپل نجیب اللہ کے ساٹھ سالہ تعلیمی خدمات کو سراہا گیا اورانکے تعلیمی مدت احسن طریقے سے پورا ہونے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا کہ انکی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔کیونکہ پرنسپل نجیب اللہ نے اپنے ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور لگن کیساتھ سرانجام دیا ہے۔ بعد میں اساتذہ کرام پرنسپل نجیب اللہ پھولوں کے ہار پہنا کرجلوس کی شکل میں انکے رہائش گاہ پیر سدوضلع مردان پہنچایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں