0

چترال ،جماعت اسلامی اور انتظامیہ چترال کے زیر انتظام یوم یکجہتی کشمیر ریلی

چترال (مانند نیوز ڈیسک ) جماعت اسلامی اور انتظامیہ چترال کے زیر انتظام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ۔ اور اتالیق پل پر جلسہ منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی چترال کے قائدین اخونزادہ رحمت اللہ ، مولانا جمشید احمد ، وجیہ الدین ، رحمت الہی وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کشمیریوں پر ظلم و استبداد کے پہاڑتوڑے جا رہے ہیں ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام خواب خر گوش میں ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا نہیں ، پوری  امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کی حکومت اور مقتدر ادارے نہیں چاہتے ۔ کہ کشمیریوں کا مسئلہ حل ہو ۔ اوریہ تنازعہ اسی چلتا رہے ۔ تاکہ چولہا جلتا رہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان میں اسلامی قیادت ہی کشمیر کا مسئلہ حل کر سکتی ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو ملک میں اسلامی قیادت کا ساتھ دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا ۔  افسوس سے کہنا پڑتا ہے ۔ کہ مسلمان کفار سے دوستی کرنےمیں پیش پیش ہے۔ ایسےمیں کشمیر کے مسلمانوں کا مسئلہ کیسے ہو سکتا ہے ۔ حالانکہ اللہ نے مسلمانوں کو کافروں کیلئے سخت اور خود  مسلمانوں کیلئے نرم ومحبت کی تعلیم دی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ کیسی مدینہ کی ریاست کے حکمران ہیں ۔ کہ کشمیری شہید ہو رہے ہیں ۔ ان کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کشمیر کی آزادی صرف جہاد سے ہی ممکن ہے ۔ جب تک مسلمان جان کی قربانی کیلئےتیار نہیں ہوں گے ۔ کشمیر کے مظلوموں کو آزادی نہیں مل سکتی ۔ اس موقع پر کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظورکی گئی ۔ جس میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اور بھارت کی طرف سے  آرٹیکل 370 میں ترمیم کرکے کشمیر پر قبضہ کو عالمی سطح پر ناجائز اقدام قرار دیا گیا ۔ قرار داد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ۔ کہ جماعت اسلامی بھارت کے اس ظلم و استبداد کے خلاف ہمیشہ کشمیریوں کی ہرممکن مدد کرتی رہے گی ۔  

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں