0

سارے چور ملکر اپوزیشن کی آڑ میں عمران خان کے خلاف اکھٹے ہو گئے ہیں ، پرویز خٹک

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان سارے چور ملکر اپوزیشن کی آڑ میں عمران خان کے خلاف اکھٹے ہو گئے ہیں لیکن قومان تمام چوروں لٹیروں کو جانتی ہے میں کہ اسی چوروں نے ملک کو لوٹا ہے اور اب عوام کو گمرا کر کے مہنگائی کے نام پر عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں لیکن مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسلہ ہے اور اگر مہنگائی سے وزیر اعظم یا سربراہان مملکت نااہل ہوتے تو عرب ممالک سمیت یورپی ممالک کے وزراء اعظم اور سربراہان مملکت کب کے نااہل ہو چکے ہوتے کیوں کہ عرب اور یورپی ممالک میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے کئی گنا زیادہ ہے  اور پوری دنیا میں مہنگائی کی اصل وجہ کورونا وباء ہے کیوں کہ کورونا وباء میں پوری دنیا کا آپس میں رابطہ منقطع ہو چکا تھا جس سے دنیا بھر کی معشت کا برا حال ہو گیا تھاجس سے ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہو گئی تھی پاکستان بہت جلد مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو خوشخبری دے گی خیبر پختونخواہ کو ترقی کی راہ پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ڈالا جبکہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کی بجائے عوام نے مولانا کو ووٹ دیا،مولانا کیسے اور کہاں سے آٹپکاان خیالات کا اظہار انہوں نے پبی اورنگ آباد میں عنایت اور محمد اسلم کا اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر صوبائی مشیر ایکسائز میاں خلیق الرحمان نے بھی خطاب کیا جبکہ وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے نوشہرہ کلاں میں ناظم ویلج کونسل بہرام خان خیل شاہ فیصل کی نانی کی وفات، گذشتہ روز شرپسندوں کے حملے میں شہید پولیس اے ایس آئی فیاض خان اور کانسٹیبل سجاد کے ورثاء سے تعزیت ان کے گھروں کندی تازہ دین اور کڑوی بھی گئے وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ ہماری سیاست کا محور بلند و بانگ دعوے نہیں بلکہپ عملی طور پر عوامی خدمت ہے جس کی مثال خیبر پختونخواہ میں دوران وزارت اعلیٰ صوبہ بھر میں میگا ترقیاتی منصوبوں کا شروع کرنا اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ میں مزید فعال بنانے کیلئے صوبہ بھر میں ویلج سطح سے تنظیم سازی کی جائے گی تاکہ پارٹی کے حقیقی کارکنوں کو ان کا جائز مقام ملے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس نے غریب اور بلخصوص خیبر پختونخخواہ کے ؓریب عوام کا قومی شناختی کارڈ کو صحت کارڈ قرار دے کر ان کو صحٹ جیسی بنیادی حق ان کے اپنے ہی دہلیز پر فراہم کر دی اور وہ بھی بہتر سے بہتر ہسپتال میں پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوامی فلاح کیلئے کوئی خاطر خواہ منصوبہ نہیں ہے اور کوئی عوامی فلاحی رفاحی منصوبے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن تنقید کرنے کیلئے پیش پیش ہے اور تنقید بھی وہ لوگ کر رہے ہیں جس نے قوم کے اربوں ڈکھارکر خود عیاشیاں کر رہے ہیں اور عوام کے خون پسینے کی محنت 1500ارب روپے ماہانہ قسط اور سود ہم جمع کر رہے ہیں لیکن ایسے لوگوں کیلئے معافی کی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سال 2013سے لیکر اب تک صرف ضلع نوشہرہ میں 200ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر دئیے گئے ہیں ہماری سیاست بلاتفریق عوامی خدمت ہے نہ کہ بلند و بانگ دعوے جیسے کہ ضمنی انتخابات میں کسی نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کسی کا جاگیر نہیں اور خزانہ نوشہرہ لیکر آوں گا کہاں ہے وہ خزانہ اور کہاں ہے وہ ایم پی اے جو خزانہ نوشہرہ لیکر لانے والاتھا 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں