0

کالام سنو فیسٹول میں جیپ ریلی اور کبڈی کے مقابلے اختتام پذیر

سوات (مانند نیوز ڈیسک ) سوات، کالام سنو فیسٹول میں جیپ ریلی اور کبڈی کے مقابلے اختتام پذیرہو گئے  ریلی کے اختتام کے موقع پر مقامی لوگ اور سیاح بڑی تعدادمیں موجود تھے، شاہ وزیر نے سنوجیپ ریلی کااعزاز اپنے نام کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،جیپ ریلی میں جیپ ڈرائیوروں نے اپنے مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، تفصیلات کے مطابق سوات کے حسین وجمیل وادی کالام میں سنوجیپ ریلی کا اہتمام ہوا، ماہر جیپ ڈرائیوروں نے حصہ لیتے ہوئے اپنے مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ جیپ ریلی کے اختتام کے موقع پر مقامی لوگوں اورملک بھرکے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد موجودتھی، جیپ ریلی میں جیپ ڈرائیوروں نے اپنے فن کاجوہردکھاتے ہوئے لوگوں کی خوب داد حاصل کی مقابلے میں شاہ وزیرنے پہلی فضل ہادی نے دوسری اورامیرخان نے تیسری پوزیشن حاصل کردی،اختتامی پروگرام سے پر حاضرین نے خوب لطف اٹھالیا۔دریں اثناء کالام سنوفیسٹیول کے دوروزہ سنو کبڈی ٹورنامنٹ بھی اپنے اختتام پذیر کو پہنچ گیا جس مین ینگ ٹائیگرز نے ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا، جبکہ کس ٹائیگرز نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، سنوکبڈی کے آخری روز برفباری میں شاندار کھیل کامظاہرہ کیاگیا، شاہی گراؤنڈ کالام میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر تاوپیچ آزمائے۔ واضح رہے کہ گاؤڑی کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کالام سنوفیسٹیول کااہتمام کیاگیاتھا مہمان خصوصی ایم پی اے شرافت علی نے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالوں میں انعامات تقسیم کیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں