0

ڈی پی او سوات نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے پولیس آفسران کے ساتھ میٹنگ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کے صدارت میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے پولیس آفسران کے ساتھ جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں میٹنگ کا انعقاد  تفصیلات کے مطابق: ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت کے صدارت میں جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس پی اپر سوات درویش خان، ایس پی سپیشل برانچ پیر زربادشاہ، ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول سوات، ایکٹنگ ایس پی ٹریفک زیراب گل،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزانچارج ڈی ایس بی، انچارج ٹریفک وارڈن، انچارج چوکیات سمیت ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر و دیگر آفس سٹاف نے شرکت کی۔میٹنگ میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تھانہ جات، چوکیات اور گاردات کی سیکیورٹی چیک کرینگے۔  انہوں نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس اہلکاران ڈیوٹی انجام دیتے وقت ہیلمٹ، جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے سے گریز کریں، چیک پوائنٹس پر چوکس کھڑے رہے اور ڈیوٹی میں کوتاہی نہ کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ ضلع بھر میں تمام تھانہ جات کے حدود میں سپیشل پولیس پکٹس قائم کئے جائیں،جبکہ ضلع کہ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تاکہ جرائم پیشہ افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جاسکیں۔ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے میٹنگ شرکاء سے مزید کہتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایاجائے اور فرائض میں کوتاہی ناقابلِ برداشت ہوگی، کسی بھی افسر یا جوان نے اپنے فرائض سرانجام دینے میں غفلت کی تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی،عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں