0

اسد عمر انتہا پسندوں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرنے والی لڑکی کے معترف

  اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر بھی کرناٹک میں کالج جاتے ہوئے انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے والی بہادر لڑکی مسکان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مسکان کی تعریف میں ایک بیان جاری کیا۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ سلام اس بچی کی بہادری پر،بھارت کے حالات دیکھ کر قائد اعظم، ان کے ساتھیوں اور اپنے بزرگوں کی قدر میں اور اضافہ ہوجاتا ہے،جنہوں نے ہمیں آزادی میں زندگی گزارنے کے لئے قربانی دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا پر ایک نہتی لڑکی کے انتہا پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے کی ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے۔ ایک نہتی باحجاب طالبہ مسکان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں جنونی ہندو طلبا کے ہراساں کرنے پر ڈرنے کے بجائے مسکان نعرہ تکبیر بلند کرتی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں