0

حکومت مکمل طور پر ناکام،عوامی اعتمادکھو بیٹھی ہیں، سکندر خان شیرپاؤ

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپاؤنے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام،عوامی اعتمادکھو بیٹھی ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں قومی وطن پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور تیاری کی ہیں تحریک انصاف کو شکست سے دوچار کیا جائے گا۔بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں قومی وطن پارٹی شانگلہ سے اپنے پارٹی رہنماؤں کو بھی میدان میں اتھارے گی،تیاری مکمل ہے عوام حکومت سے بیزار ہوچکی۔15فروری کوشہید حیات محمد خان شیرپاؤ کی برسی بھرپور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ان کی اس خطے کیلئے کئے گئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز دولت کلے میں پارٹی رہنماء شہید موسیٰ خان کے رہائش گاہ پر ان کی بیٹوں انورعلی غوربندی،فرزند علی ایڈوکیٹ سے ان کی والدہ کے وفات پر تعزیت کے بعد منعقدہ مشاورتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے چیئرمین شیربہادرزدہ خان، شانگلہ کے رہنماؤں شاہ سعود خان ایڈوکیٹ،فیاض احمد خان ایڈوکیٹ،محبت شاہ،محمدعالم ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔اس سے پہلے سکندرخان شیرپاؤ نے بزرگ سیاستدان،پہچان غوربند ڈاکٹر حاجی زمین گل سے ملاقات کی اور شانگلہ سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔سکندرخان شیرپاؤ کا مزید کہنا تھا کہ شہید موسیٰ خان کی کمی کبھی بھی پوری نہیں ہوسکتی،ان کی شہادت سے پارٹی ایک عظیم سرمایہ سے محروم ہوئی جسکا کوئی نیمول بدل نہیں۔آج دولت کلے میں ان کا آنہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم اور پارٹی ان کو نہیں بھولیں انکا یہ گھر ہمارا دوسرا گھر ہیں،ان کی پارٹی کیلئے پارٹی کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاظ پر ناکام ہوچکی ہیں۔ان اناڑیوں نے ملک کو دیوالیہ کردیا۔خیبرپختونخواہ عوام نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ان کو آئینہ دیکھا کر مسترد کردیا اور اب وہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں جیسے اپوزیشن ہر محاز پر ان کی ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں