0

نوشہرہ ، تحصیل کے زرعی دفاتر میں سرکاری نرخوں پریوریا کھاد کی فروخت جاری

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کے لیے سرکاری نرخ پر یوریاکھاد کی فراہمی، نوشہرہ کے تینوں تحصیلوں پبی، اکوڑہ اور نوشہرہ تحصیل کے زرعی دفاتر میں سرکاری نرخوں پریوریا کھاد کی فروخت جاری ہیں۔اس سلسلے میں نوشہرہ کلاں ڈاگونہ چوک کے مین زراعت دفتر میں 1200 کھاد کی بوریاں سرکاری  نرخ پر  زمینداروں کو دی گئی اس سلسلے میں انچارج ایگریکلچر آفس نوشہرہ طاہر باچا کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ رکھنے والے زمینداروں کو سستی یوریا کھاد کی فراہمی کی جاری ہے اور جن زمینداروں کے پاس کسان کارڈ موجود نہیں وہ فوری طور پر اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائے اور کسان کارڈ حاصل کرے تاکہ انہیں بھی سرکاری ریٹ پر یاریا کھاد مل سکے، اس موقع پر ڈائریکٹر حسین احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر مشتاق،میڈل فارم سروسز سنٹر پشاور کی مسلسل کوششوں اور پیروی سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نوشہرہ ڈاکٹر طارق محمود ایگریکلچر آفیسر پبی، نوشہرہ اور تحصیل جہانگیرہ میں یوریا کا ہدف حاصل کیں۔ ایگریکلچر آفیسر ایکسٹینشن اینڈ فسیلیٹیٹر میڈل فارم سروسز سنٹر نوشہرہ نے تمام رجسٹرڈ کسانوں میں کھاد تقسیم کی اور کہا کہ جم زمینداروں کو ابھی تک کسان کارڈ فراہم نہیں ہوئے ہیں، ان کے لیے بھی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے اور تمام زمیندار اپنے متعلقہ تحصیل کے محکمہ زراعت دفتر میں اپنے کسان کارڈ بنواسکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بازار میں کھاد کی قیمت سے کسان پریشان ہے مہنگے داموں کھاد خریدنے کی سکت نہیں رکھ سکتے تو اسی کو مد نظر رکھ کر حکومت نے سرکاری نرخ پر کھاد کی فروخت شروع کی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے زمینداروں کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں