0

ملاکنڈ ،مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ نے بلدیاتی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا 16فروری کو تحصیل چیئرمین بٹ خیلہ کے امیدوار وکیل احمد اور تھا نہ بائزئی سے نجیم خان کو گاڑیوں کے بڑے جلوس میں کاغذات نامز دگی جمع کرانے کیلئے لایا جائے گا جبکہ مہم کوموثر اور بھر پور انداز میں چلانے کیلئے نو رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے نون لیگ کے تحصیل صدر حاجی جاوید الف خان کے حجرے میں ان کی صدارت میں عہدیداروں اور ورکرز کا اجلاس ہواجس میں صوبائی سینئر نائب صدر الحاج ایصال خان ضلعی صدر سجاد خان نے خصو صی طور پر شرکت کی اجلاس میں انتخابی مہم کی کامیا بی کیلئے پیر عظمت شاہ میجر (ر) نورکرم نیاز گل عثمان لطیف خان علی محمد ارشد علی اورعابد جان وغیرہ پر مشتمل نورکنی کمیٹی بنائی گئی جوکہ بلدیاتی الیکشن اور انتخابی مہم کے جملہ امور کی نگرانی کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں