0

تورغر فارسٹ ڈویژن کے طرف سے مفت پودا جات کی تقسیم کا آغاز کر دیا

تورغر (مانند نیوز ڈیسک) ضلع تورغر فارسٹ ڈویژن کے طرف سے مفت پودا جات کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کی تقسیم ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد خان، ڈی ایف او سردار محمد سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جدباء صاحبزادہ سلیم نے کی۔ ضلع تورغر میں ایک لا کھ چار ہزار پودے مفت تقسیم کئیے جائیں گے۔ محکمہ فارسٹ ڈویژن تورغر جدباء کی جانب سے آج ضلعی ہیڈ کوارٹر جدباء میں مفت پودہ جات کی تقسیم کا افتتاح ہوا ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد خان نے مقامی لوگوں میں پودے تقسیم کئے۔  ڈی ایف او سرادر محمد سلیم نے شرکاء کو بتایاکہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کا واحد حل شجرکاری ہے اور ہمیں ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہونگے۔ انکا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار پہاڑوں اور دوسرے مقامات میں پہلے سے لگے پودوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ ان پودوں کو بھی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر علاقے کی سطح پر مقامی لوگ شجرکاری میں حصہ لے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ خواہشمند لوگ جو پودے لگانا چاہتے ہیں وہ محکمہ جنگلات تورغر سے رابطہ کریں اور خاص کر جدباء کے نوجوان اس مہم میں بھر پور حصہ لیں تاکہ ضلع تورغر بھی دیگر اضلاع کی طرح سرسبز وہ شاداب بنے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضلع بھر میں اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہیں گیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں