0

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے زکوۃوعشر کا راغگان سمال ڈیم ضلع باجوڑ کا دورہ

باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے زکوۃوعشر سماجی بہبود خوصوصی تعلیم اورترقی خواتین انورزیب خان کا راغگان سمال ڈیم ضلع باجوڑ کا دورہ کیاصوبائی وزیر نے ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ راغگان ڈیم میں سیاحوں کے سہولت کیلئے ایک بڑے پارک، ہوٹل اور چئیر لفٹ پر کام جاری ہیں جسے بہت جلد مکمل کیا جائیگا راغگان ڈیم کو صوبے اور ملک کے دیگر اضلاع سے آنے والے سیاحوں کیلئے بھر پور حفاظتی اقدامات کیساتھ بہت جلد کھول دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کی فروغ کیلیے مثالی اقدامات اٹھارہی ہے پی ٹی آئی دوسرے شعبوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے سیاحت کی ترقی وفروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے راغگان سمال ڈیم ضلع باجوڑ کو عوام کیلیے بہت جلد کھول دیا جائیگا اس موقع پر صوبائی وزیر انورزیب خان نے راغگان ڈیم میں گرین پاکستان کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں