0

امریکا افغانستان کے تمام اثاثے جلد لوٹائے،ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان  نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان کے تمام اثاثے جلد لوٹائے۔ انہوں نے افغانستان کے آدھے اثاثے (ساڑھے 3 ارب ڈالر)ضبط کرنے کے امریکی اقدام کو ڈاکاقرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام شرمناک اور اخلاقی گراوٹ ظاہر کرتا ہے، امریکا افغانستان کے تمام اثاثے جلد از جلد لوٹائے۔ امریکا عراق، لیبیا اور دیگر ممالک کی عوام کا بھی ازالہ کرے جن کا امریکی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے خاصا جانی نقصان ہوا۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے چند روز قبل افغانستان کے منجمد 7 ارب ڈالر کے فنڈز میں سے آدھے (ساڑھے 3 ارب ڈالر)گیارہ ستمبر 2001 حملے کے متاثرین میں تقسیم کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کئے تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں