0

خیبر ،بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین شپ کے پانچ امیدواروں نے بائیومیٹرک ری کاؤنٹنگ کا مطالبہ کردیا

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل لنڈی کوتل سے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین شپ کے پانچ امیدواروں نے بائیومیٹرک ری کاؤنٹنگ کا مطالبہ کردیا۔ہارے ہوئے امیدواروں کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں،ہر قسم کے قانونی چارہ جوئی کے لئے تیار ہے،شاہ خالد شینواری لنڈی کوتل تحصیل سے بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین شپ کے پانچ امیدواروں سید عالم شلمانی، شاکر آفریدی،عدنان شینواری، یادواللہ شینواری،مولانا سمیع اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کردی کہ صاف شفاف ری کاؤنٹنگ عمل کے بائیو ری کاؤنٹنگ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ سادہ گنتی کے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اس میں جعلی ووٹوں کاپتہ نہیں چلتا۔جعلی ووٹوں کا پتہ چلانے کے لئے ضروری ہے کہ بائیومیٹرک ری کاؤنٹنگ کی جائے تاکہ جعلی و اصلی ووٹوں کا پتہ چل سکے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے انہوں نے آر او تحصیل لنڈی کوتل کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے اور پیسے کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے لیکن اس پر ضلعی انتظامیہ کے جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر انکو الیکشن کمیشن سے انصاف نہ مل سکا تو وہ ہائی کورٹ کے دروازے پر دستک دے گے۔دوسری طرف فارم 17 کے مطابق کامیاب امیدوار شاہ خالد شینواری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ہارے ہوئے امیدواروں کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں،بلدیاتی انتخابات پُرامن طریقے اور صاف شفاف طریقے سے ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرنا ہر کسی کا آئینی حق ہے۔ہم الیکشن کمیشن کے ہر فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس پر من و عن سے عمل کرینگے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ری کاؤنٹنگ کے لئے حاضر ہوئے ہیں اور اس کے بعد الیکشن کمیشن جو فیصلہ کریگی وہ ہمیں قابل قبول ہوگا۔تحصیل لنڈی کوتل کے آر او افتخار اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پانچ امیدواروں کے جانب سے خو درخواست جمع کی گئی ہے اسکو آگے متعلقہ آفسران کو بھیج کر انکے جانب سے موصول ہونے والے فیصلے اور احکامات کے مطابق کاروائی کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں