0

سوات کے علاقے منگلورمیں پولیس ناکے پر مسلح افراد کی فائرنگ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کے علاقے منگلورمیں پولیس ناکے پر مسلح افراد کی فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق سوات کے علاقے منگلور میں گزشتہ رات ایک بجے کے قریب منگلور میں کار سواروں کی پولیس کے ناکے پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کار روکنے پر فائرنگ کر دی۔جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسرے ناکے پر فائرنگ کے دوران پولیس نے جوابی فائرنگ کر دی جس سے کار کے ٹائر پھٹنے سے حملہ آور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں