0

شانگلہ میں پیرامیڈیکس ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا

شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں پیرامیڈیکس ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا ۔ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں 16فروری پیرامیڈیکس ڈے کے طور پر منایا گیا شانگلہ کےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں پیرامیڈیکس ڈے منایاگیا جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری ڈاکٹر رابعہ وحید ,پی ایم اے صدر شانگلہ محمد جاوید ,جنرل سیکرٹری عرفان آزاد سمیت پیرامیڈیکس برادری نے بھرپور شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب سے مقررین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت میں پیرامیڈیکس کا کردار ریڈھ کی ہڈی جیسی ہے شانگلہ سمیت خیبر پختون خوا میں پیرامیڈیکس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے صدر پی ایم اے شانگلہ محمد جاوید و جنرل سیکرٹری عرفان آزاد نے کہا کہ پیرامیڈیکس نے ہر قسم حالات کرونا ہو ڈینگی یا کوٸی اور حالات ہمیشہ فرنٹ لاین کا کردار ادا کیا ہے اور ادا کررہے ہیں ایم ایس میڈم رابعہ وحید نے کہا کہ پیرامیڈیکس محکمہ صحت کا اساسہ ہےپیرامیڈیکس کے بغیر محکمہ صحت کی ترقی نامکمل ہیں پیرامیڈیکس نے ہر مشکل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں