0

معروف بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری انتقال کرگئے

 نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف موسیقار وگلوکار  بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری کا انتقال بھارت کے  کریٹی کیئر ہسپتال میں  ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی کو ایک ماہ قبل صحت کے مختلف مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں 2 روز قبل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا لیکن گذشتہ روز طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوبارہ ہسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو  سکے۔ ڈاکٹرکریٹی کیئر ہسپتال کے مطابق،  بپی لہری کو جب ہسپتال لایاگیاتوان کابلڈپریشرکم تھا اور ان کی نبض بھی ڈوبی ہوئی تھی۔گلوکار کا علاج کرنے والے  ڈاکٹردیپک نے کہا کہ بپی لہری کی طبیعت بحال کرنیکی کوشش کی گئی لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔ بپی لہری کے انتقال پربھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں  نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بپی لہری کی موسیقی ہمہ جہت تھی اور خوبصورتی سے متنوع جذبات کا اظہار کرتی تھی۔بپی لہری کو بالی وڈ کا راک اسٹار کہا جاتا تھا اور انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی نامور گانے فراہم کیے۔بپی لہری نے 1970 اور  80 کے  اواخر میں  بھارت کی مشہور فلموں چلتے چلتے، ڈسکو ڈانسر،شرابی،ہمت والا،نمک حلال کے لیے گانے گائے۔انہوں نے اپنا آخری گانا ‘بھنکاس’ 2020 کی فلم ‘باغی تھری’ کے لیے تیار کیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں