0

بدلون ویلفیئر ایسوسی ایشن کے افتتاحی تقریب کا انعقاد

وانا (مانند نیوز ڈیسک ) بدلون ویلفیئر ایسوسی ایشن کے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جسمیں جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا کے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان ، علماء کرام ، مشران ، نوجوانان کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے  والے لوگوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما آیاز وزیر نے کہا کہ صفت اللہ وزیر نے بہت اچھا اقدام لیا کہ انہوں نے اپنے علاقے میں بدلون کے نام سے ایک تنظیم بنا لیا، انہوں نے کہا کہ جب علاقے میں تعلیم نہ ہوں تب تک علاقے میں ترقی کرنا ناممکن ہے، باچاخان نے تبدیلی کا آغاز تعلیم سے لیا تھا۔ اس موقع پر جمیعت علماء اسلام کے سینئر رہنما محمود عالم نے کہا کہ ہمارے علاقے میں کافی سکول زیر تعمیر ہے لیکن بدقسمتی سے سکولز غیر فعال ہے، ریاست اس پر توجہ دیں تو خود بخود تبدیلی (بدلون) آئے گا۔ سابق کسٹم کلکٹر نصراللہ وزیر نے کہا کہ اگر ہم علاقے میں خوشحالی لانا چاھتے ہیں، لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنا چاھتے ہیں تو اس کیلئے تعلیم ناگزیر ہے۔ اسلئے آپ نے محنت کرنی ہے اور اپنی اور اپنے علاقے کی تقدیر بدلنی ہے اور انسانیت کے کام آنا ہے۔ انہوں نے موقع پر بدلون ویلفیئر ایسوسی ایشن سے مالی تعاون بھی کی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے وانا سے مئیر امیدوار انور سلیمان خیل نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ علاقے میں حقیقی بدلون لانے کے لیے دل و جان سے کام کریں۔ انہوں نے بدلون کے روح رواں صفت اللہ گنگی خیل کی طرف سے بدلون کے ذریعے علاقے کی بہتری کے لیے کئے جانے والے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور مستقبل میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بدلون ویلفیئر ایسوسیشن کے صدر اکرام وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلون ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مقصد علاقے میں یتیموں اور غریبوں کی مدد کرنا ہے ، تعلیم کی آگاہی اور لوگوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا یہ ہمارا اولین فرائض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلون ویلفیئر ایسوسی ایشن نے فیز ون میں شولام سے لیکر انگوراڈا تک شامل کیا ہوا ہے، فیز ٹو میں شکئی اور فیز تھری میں سب ڈیویژن وانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلون ویلفیئر ایسوسی ایشن نے راعزائی میں فری ٹیویشن اکیڈمی قائم کی گئی تھی جسمیں 66 طلبہ کو فری ٹیویشن کا اہتمام کیا تھا اس کے علاوہ شولام سے لیکر انگوراڈا تک سکولز کے پوزیشن ہولڈر میں انعامات تسیم کی گئی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا نے کہا کہ دنیا کے تمام کامیاب ترین ممالک تعلیم کی وجہ سے ترقی کر چکی ہے جس ملک میں تعلیم کو زیادہ ترجیح دی ہے وہ کافی ہم سے آگے نکل چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو ہمارے علاقے میں تبدیلی (بدلون) آئے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں