0

ڈرگ فری سوسائٹی، نوشہرہ پولیس اور پریس کلب نے مشترکہ مہم چلانے کااعلان کردیا

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈرگ فری سوسائٹی، نوشہرہ پولیس اور پریس کلب نے مشترکہ مہم چلانے کااعلان کردیا، مہم کے تحت مختلف کالجز، یونیورسٹیز مساجد و مدارس میں پروگرامات منعقد کئے جائنگے، جبکہ مختلف علاقوں میں واک کا اھتمام بھی کیا جائیگا، ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان کے نوشہرہ پریس کلب دورے کے موقع پر صدر پریس کلب حافظ تفہیم الرحمان جنرل سیکرٹری شہنشاہ سابق صدر مشتاق پراچہ نے ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان کو تجویز دی کہ آئیس کے خلاف ہمیں مشترکہ طور پر ایک آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے اس مہم کے ذریعے معاشرے کی برین واشنگ کی جائیگی کیونکہ پولیس تو ٹریفکنگ کو کنٹرول کرلیتی تاہم معاشرے سے ڈیمانڈ ٹریفکنگ کیلئے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیتا ہے۔اس تجویز سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ محمد عمر خان نے بھرپور اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیک شگون ہوگا، نوشہرہ پریس کلب ممبران اور پولیس حکام پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ مہم کے تحت مختلف اداروں پبلک مقامات پر پروگرامات منعقد کئے جائنگے جس میں عوام سے منشیات بائیکاٹ کامطالعہ کیا جائیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں