0

ایبٹ آباد پریس کلب کی 1 کروڑ 20لاکھ کی خطیر فنڈ سے تزہین وآرائش کا کام مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی  نے کہا ہے کہ حکومت پر بے جا تنقید کی جاتی ہے۔ پا کستا ن ٹھریک انصا ف حکو مت نے ضلع ایبٹ آبادس میں تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے مثالی کام کئے ہیں۔مانسہرہ روڈ کی توسیع کے لئے وزیر اعظم سے منظوری حاصل کی ہے جس کو سالانہ ترقیاتی سکیم میں شامل کیا گیا ہے مین شاہراہ پر سلہڈ سے گامی اڈہ پر فلائی اور بھی تعمیر ہوگا۔شہر میں قبرستان کی اراضی کے لئے 25 کنال اراضی ایکوائر ہوچکی ہے۔ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کی حکومت نے شملہ پارک،ملکپورہ پارک،عجائب گھر،ریسکیو 1122۔دہمتوڑ با ئی پاس سمیت دیگر منصوبے مکمل کئے ہیں۔تحریک انصاف نے ضلع کی ہر یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں۔پشاور میں بی آر ٹی منصو بے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کی تعمیر مکمل ہونے پر برصغیر میں پہلا نمبر، ایشیاء میں تیسرا نمبر دیا گیاان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روذ ایبٹ آباد پریس کلب کی 1 کروڑ 20لاکھ کی خطیر فنڈ سے تزہین وآرائش کا کام مکمل ہونے پر افتتا ح اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر محنت شوکت یوسف زئی،سابق صوبائی وزیر زرگل خان،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما سابق صدر افضل بٹ،صدر نیشنل پریس کلب انور رضا،خانیوال پریس کلب کے سینئر صحافی طاہر نسیم،ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعا ت گل کریم خان کے علاوہ مختلف محکموں سی اینڈ ڈبلیو،ڈسٹرکسپورٹس،واپڈا،واسا،ریسکیو کے افسران سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد نے شریک کی۔سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا صوبہ خیبر پختون خوا کے سب سے زیادہ خوبصورت پریس کلب کا افتتاح کیا۔یہاں کے صحافیوں کے ساتھ عزت واحترام کا رشتہ ہے۔خوائش تھی تحریک انصاف حکومت کی کوئی نشانی ہو۔اللہ کا شکر ہے حکومت کے تعاون سے پریس کلب کی تزہین مکمل ہوئی ہے دیگر ضروریات بھی جلد پوری کریں گے اور باقی ماندہ کام کی تکمیل کے فنڈ کو جلد جاری کریں گے۔ انہوں نے حکومت کی مدت میں ایبٹ آباد پریس کلب کے کالونی بھی دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے نیشنل پریس کلب کے صدر اور مرکزی قائد پی ایف یو جے افضل بٹ کو یقین دلایا کہ وہ نیشنل پریس کلب کی تزہین وآرائش کے لئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے تعاون سے کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صحافیوں کے لئے ماضی کی حکومتوں کی نسبت انڈومنٹ میں اضافہ کیا اور بلاتفریق صحت وعلاج معالجہ کے لئے 10 لاکھ شناختی کارڈ پر دے رہے ہیں۔صحافیوں کو درپیش جائزمسائل کوحل کریں گے۔کینٹ بورڈ کو کیا تکلیف ہے کچھ پیسوں کے عوض چنار کے درخت فروخت کئے کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے پر انکوائری کا سلسلہ شروع ہے۔ایبٹ آباد درختوں کا شہر ہے۔سپیکر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافی پروفیشنل ہیں جن سے شہر کے تمام طبقہ کے لوگ محبت رکھتے ہیں۔قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری،صدر نیشنل پریس کلب انور رضا پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما افضل بٹ نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر ایبٹ آباد پریس کلب کی جانب سے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی،صوبائی وزیر محنت شوکت یوسف زئی،سی اینڈ ڈبلیو کے ٹھیکیدار اور دیگر کو ان کی خدمات پر اعزازی شیلڈذ بھی دی گئیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں