0

برطانیہ میں طوفان نے تباہی مچادی،ہلاکتیں 9 ہوگئیں

لندن (مانند نیوز ڈیسک) یورپ کے بعد طوفان نے برطانیہ میں تباہی مچادی جس سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔طوفان کے باعث لندن سمیت انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوبی انگلینڈ میں 196کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی جس کی وجہ سے لوگ پیروں پہ نہ سنبھل سکے اور کئی افراد اڑ کر دور جاگرے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ میں 80 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہے جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ اور ٹرین سروس بری طرح متاثر ہے۔برطانوی ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ایئر پورٹ آنے سے پہلے فلائٹ اسٹیٹس چیک کرلیں۔طوفان کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیلجیم، ڈنمارک اور سوئیڈن میں طوفان کے پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں