0

حجاب پر پابندی، کویتی خواتین کا بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کویت سٹی (مانند نیوز ڈیسک) کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں حجاب پر پابندی کیخلاف بھارتی سفارت خانے کے سامنے کویتی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین خواتین نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگائے جانے کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔مظاہرہ کرنے والی کویتی خواتین کا کہنا ہے کہ حجاب پہننا حق ہے، حجاب پہننے والی خواتین کی تذلیل افسوس ناک ہے۔واضح رہے کہ کرناٹک سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں طالبات کے لیے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پورے بھارت میں حجاب کی اس پابندی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں