0

طلباء شارٹ کٹ کا استعمال چھوڑ کر جذبہ،لگن اور محنت کا راستہ یقینی بنائیں ، نعیم خان

سوات (مانند نیوز ڈیسک) تعلیمی میدان میں پستی کی وجہ سے ملک وقوم زوال کا شکار ہیں جس کی وجہ سے دنیا میں پاکستانیوں کا امیج ترقیافتہ ممالک کے نسبت خراب ہے،طلباء شارٹ کٹ کا استعمال چھوڑ کر جذبہ،لگن اور محنت کا راستہ اپنا تے ہوئے کوالٹی ایجوکیشن کا حصول یقینی بنائیں،تعلیمی میدان میں انقلاب لاکر پاکستان کو ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کرنا مشن ہے  ان خیالات کا اظہار ڈائیریکٹر جنرل آف پاکستان نعیم خان اور دیگر مقررین نے شاہ ڈھیرئی بازار میں کرمالی خیل قوم کے لئے آفس کے قیام اور تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرمالی خیل قوم کا اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اسی پلیٹ فارم سے اپنے برادری کے علاوہ دکھی انسانیت کی خدمت کی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرمالی خیل ایک نڈر اور بے باک قوم ہے جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ملک وقوم کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کردی ہے۔تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے نعیم خان نے کہا کہ اقوام کے ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرنے والے ممالک دنیا پر راج کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارا تعلیمی نظام موثر نہ ہونے کی وجہ سے ہم زوال کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ناممکن کچھ بھی نہیں لیکن بلندی تک پہنچنے کے لئے محنت،ہمت اور لگن انتہائی لازمی ہیں۔انہوں نے طلباء پر واضح کیا کہ وہ شارٹ کٹ کے بجائے محنت اور دلجوئی کے ساتھ علم کے حصول کو یقینی بنائیں تاکہ اس ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا جاسکے۔انہوں نے یقین دلایا کہ دور جدید کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے وہ اپنے قوم خصوصا نوجوانوں کے ساتھ بھر پور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں