0

عمران خان نے کن بلدیاتی امیدواروں کو مئیر ٹکٹ نہیں دیا؟

پشاور( مانندنیوز) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کے مطابق کہ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس تحریک انصاف کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کیلئے صوبہ کے18اضلاع کی65تحصیلوں میں54تحصیلوں کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا،10تحصیلوں کیلئے جلد پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا جائیگا جبکہ قبائلی ضلع وزیرستان کی ایک تحصیل میران شاہ کو اوپن رکھا گیاہے، تحریک انصاف کے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کی تحصیل مٹہ کیلئے عبد اللہ خان تحصیل کبل کےلئےسعید خا ن ٗ تحصیل بحرین کیلئے میاں شاہد علی ٗ تحصیل خوازہ خیلہ کیلئے آفتاب علی ٗ تحصیل بریکوٹ کیلئےکاشف علی ، تحصیل بابوزئی کیلئے شاہد علی ٗ تحصیل چارباغ کیلئے حید رعلی ٗ ضلع شانگلہ میں تحصیل الپوری کیلئے وقار احمد، تحصیل بشام کیلئےسدید الرحمان، تحصیل چکیسر کیلئے اختر علی ، تحصیل مارتونگ کیلئے نثار احمدٗضلع ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کیلئے اسلام زر خان جدون، تحصیل لورا کیلئے رجب علی خان، تحصیل لوئر تناول کیلئے ملک جنید تنولی ضلع بٹ گرام کی تحصیل بٹ گرام کیلئے عطا اللہ خان، تحصیل الائی کیلئے وسیم اکبر، ضلع اپرچترال کی تحصیل مستوج کیلئے سردار حکیم، تحصیل موڑ کھو کیلئے جمشید الدین ، ضلع لوئر چترال کی تحصیل چترال کیلئے صاحبزادہ امان الرحمان ، اپردیر کی تحصیل دیر خاص کیلئے عمران سعید، تحصیل براول کیلئے جمیل الرحمان، تحصیل کالکوٹ ملک رحیم اللہ کوہستانی ، تحصیل لرجم کیلئے عبداللطیف خان ضلع کوہستان کی تحصیل داسو کیلئے ملک ادریس اور تحصیل رنولیہ کیلئے مراد خان ، قبائلی ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم کیلئے سعید جعفر حسین ، تحصیل لوئر کرم کے لئے ارشد زمان ٗ تحصیل سنٹرل کرم کیلئے گل فراز ضلع لوئر دیر کی تحصیل ادینزئی کیلئے سید فیروز شاہ ، تحصیل تیمرگرہ کیلئے کاشف کمال ٗ تحصیل بلامبٹ کیلئے قاضی عاصم شعیب لوئر دیر کی تحصیل منڈا کیلئے عبید الرحمان ، تحصیل لال قلعہ کیلئے اشرف سالار ٗ تحصیل خال کیلئے آخونزادہ اشفاق ، ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کیلئے ناصر علی، تحصیل درگئی کیلئے محمد اسلام ٗتحصیل تھانہ بازئی کیلئے افضل حسین ، ضلع مانسہرہ کی تحصیل مانسہرہ کیلئے کمال سلیم ٗ تحصیل بالا کوٹ کیلئے مشتاق خان مانسہرہ کی تحصیل اوگئی کیلئے نوابزادہ حسام صلاح الدین ، ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک کیلئے بلال خان ٗ تحصیل میر علی کیلئےشیر باضلع اورکزئی کی تحصیل لوئر اورکزئی کے لئےنجم الحسن ٗ تحصیل اپر اورکزئی کیلئے ملک ممتاز ٗ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی کیلئے عبدالواسع ، تحصیل وانا کیلئے عجب گل ٗ تحصیل لدھا کیلئے ریاض محسود ٗضلع تورغر کی تحصیل جڑوبہ کیلئےامیر اللہ ، تحصیل حسن زئی کیلئے دل روز اور تحصیل دور میراہ کیلئے سیف اللہ خان پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں دس تحصیلوں واڑی ضلع اپر دیر، تحصیل کندیہ کوہستان، سیو کوہستان، تحصیل بھاشا ضلع کوہستان، تحصیل پٹن کوہستان، تحصیل پالس ٗ تحصیلوں بفہ مانسہرہ ٗاور داربن مانسہرہ ٗتحصیل کولئی کوہستان اور تحصیل ایبٹ آباد سٹی کیلئے امیدواروں کا اعلان بعد میں جلد کیا جائیگا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں