0

کراچی پریس کلب پائلر اور پاکستان سینٹرل مائن لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پریس کلب پائلر اور پاکستان سینٹرل مائن لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس  سموا کے رہنماوں کی شرکت۔کراچی پریس کلب پائلر اور پاکستان سینٹرل مائن لیبر فیڈریشن کے زیر اھتمام  مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنما شانگلہ کول ماٸین ورکرز ویلفٸیر ایسوسیشن  (سموا )کے صدر  گلاپ شاہ پوری اور جنرل سیکرٹری عابد یار نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ سموا کے صدر گلاپ خان شاہ پوری نے کہا کہ ملک بھر میں کانکنوں کے بے شمار مساٸیل ہیں کانکنوں کو درپیش مساٸل کی حل کیلۓ سموا ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ سموا پاکستان ماٸن ورکرز فیڈریشن سمیت تمام تنظمیوں سے ملکر کوٸیلہ کان مزدوروں کے مساٸل کا حل چاہتاہے ملک بھر میں کوٸیلہ کان مزدور بے یار ومددگار ہیں انہوں نے چاروں صوباٸی حکومتوں سمیت وفاقی حکومت سے بھی اعلٰی طرز قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع شانگلہ خیبر پختون خوا کا ایک ایسا ضلع ہے جس کے مزدوروں نے ملک بھر کے کوٸیلہ کانوں کو آباد کیا ہیں کول ماٸینز کو انڈسٹری کا درجہ دیا جاۓ انہوں نے کہا مزدور ملک کی طاقت ہے اسکی مضبوطی سے ملک میں انقلاب آٸیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں