0

حکومت لائیوسٹاک کو خصوصی توجہ دے رہی ہے صوبائی صدر لائیوسٹاک محمد اصف اعوان

پشاور (مانند نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ کا محکمہ لائیوسٹاک کو 67 ارب روپے لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ پروگرم کی مد میں منظور کرنا پاکستان کی تاریخ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔چیف منسٹر انٹگریٹڈ لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ پروگرام ڈیری فارمرز کے لئےترقی کی نوید ثابت ہوگی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اور چیف سیکرٹری ڈیری فارمرز کےلئے 20 ارب روپے بلا سود قرضوں کا اعلان کریں۔تاکہ ڈیری فارمنگ بھی دیگر شعبوں کی طرح ترقی کرسکے۔صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک اسرار خان ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند ڈیری سیکٹر کےلئے بہتر خدمات پیش کررہے ہیں۔جس کی بدولت صوبے میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔اور ڈیری سیکٹر ملکی سطح پر سرفہرست مقام حاصل کرے گا۔ایسوسی أیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیری سیکٹر کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔ڈیری فارمرز کی فلاح وبہبود کے تمام منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جن کی سربراہی میں یہ پروگرام ترتیب دیا گیا ڈیری فارمرز کی خوشحالی صوبے کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر محمد اصف اعوان نے ایسوسی ایشن کے منعقد کردہ صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہم ڈیری سیکٹر کی ترقی کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔اور محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی کو بہتر الفاظ میں سراہتی ہے۔یادرہے کہ اجلاس صوبائی صدر محمد اصف اعوان کی زیرصدارت میں ہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری ثریا شہاب جائنٹ سیکرٹری نورالوہاب کوارڈینیٹر برائے ضم اضلاع سید نسیم شاہ نائب صدر ڈاکٹر کامران اکرم سینئر نائب صدر کمال خان صفیہ جہانزیب فوکل پرسن براۓ دیر اپرولوئر ضلعی صدر پشاور فریش ملک ایسوسی ایشنامداد خان نائب صدر رانا نفیس اور سیکرٹری براۓ بین الاضلاعی رابطہ محمد کبیر خان نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں