0

چکدرہ،رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس میں شجرکاری مہم کا آغاز

چکدرہ (نمائندہ مانند) چکدرہ فارسٹ سب ڈویژن کا ایس ڈی ایف او کے ہمراہ ریفا انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے ہمایوں خان نے ایس ڈی ایف او نور زمین خان اور ڈائریکٹر کیمپس ریفاہ یونیورسٹی ڈاکٹر اضغر  کے ہمراہ شجرکاری مہم بہار 2022 کا افتتاح ریفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ میں پودے لگاکر کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر اپنی آنیوالی نسلوں کی بقاء کی خاطر شجرکاری مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔آخر میں ملک کی آبادی، سلامتی اور امت مسلمہ کی بقاء کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر اصغر خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو ریفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس  کی طرف سے خصوصی شیلڈ پیش کئے اور یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ اسی طرح کے ماحول دوست سرگرمیوں میں ریفاہ انٹرنیشنل  یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ  آپ کے ساتھ  تعاون جاری رکھیں گی ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں