0

ڈی آئی خان‘ پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لاچی میں پولیس موبائل پر بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس موبائل پر سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی طرف سے چھپے ہوئے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی گئی، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل وین کو صبح ایک آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کولاچی کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں