0

یوکرین کے خلاف روسی جارحیت سے چین حوصلہ پکڑے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت سے چین حوصلہ پکڑے گا۔امریکی ریڈیوکو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ چینی صدر کو تائیوان پر قبضہ کرنے کی ہمت دے گا، سابق صدر کے مطابق چین تائیوان پر خود حملہ کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جب وہ صدر تھے تو چینی روسی صدور میں سے کوئی حملہ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا، ٹرمپ نے صدر بائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے روسی صدر کو کم تر سمجھا، صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن کو بین الاقوامی تعلقات میں کمزوری کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں