0

یوکرین پر روس کے حملے کا امریکہ اور اتحادی جواب دیں گے،امریکی صدر

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے بلا اشتعال اور غیر منصفانہ حملے کا امریکہ اور اتحادی جواب دیں گے۔جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پہلے سے سوچی سمجھی جنگ کا انتخاب کیا ہے، جنگ تباہ کن نقصان اور انسانی مصائب لائے گی، حملے سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کا ذمہ دار صرف روس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا روس کا احتساب کرے گی۔امریکی دفاعی اہلکار کا  نے کہا کہ روس کی 80 فیصد فوج یوکرین کے بارڈر پر ہے، روس کی فوج آگے بڑھنے کیلئے بالکل تیار بیٹھی ہے۔روس نے یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد کے کچھ حصوں پر فضائی حدود بند کر دی، فرانس نے شہریوں سے فوری طور پر یوکرین سے انخلا کی ہدایت کردی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں