0

شانگلہ میں طوفانی برفباری،میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش جاری

  الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں طوفانی برفباری،میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش جاری۔سردی کی شدت میں اضافہ روادی میں یخ بستا ہوائیں شروع ہوگئی،سیاحوں کاشانگلہ ٹاپ سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا رخ برفباری سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔شانگلہ ٹاپ،یختنگی ٹاپ،چکیسر کنڈاؤ ٹاپ،اجمیرسڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا۔تجاری مراکز بند الپوری سمیت دیگر بازاوروں میں ہو کا عالم۔شانگلہ میں بدھ کے روز سے شروع ہونے والی وقفے وقفے سے جاری بارش کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری سمیت مضافاتی علاقوں میں طوفانی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں موسلہ دھار بارش جاری ہیں۔جمعہ کو شانگلہ ٹاپ پر چھ انچ جبکہ یختنگی پر سات انچ سے زائد برفباری ہوئی اسی طرح بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ایک فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا اوروادی میں یخ بستا ہوائیں شروع ہوگئی۔شانگلہ ٹاپ پر برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جہاں برفباری سے لطف اندوز ہوئے۔محکمہ موسمیات نے اس جاری سلسلے کو ہفتے تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہیں۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں