0

فن لینڈ اور آئرلینڈ نے روس سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

ہیلسنکی،ڈوبلن (مانند نیوز ڈیسک) برطانیہ اور جرمنی سمیت چار دیگر ممالک کی جانب سے روس کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد فن لینڈ اور آئرلینڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں گے۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ اقدامات کب نافذ العمل ہوں گے۔فن لینڈ کی روس کے ساتھ 1300 کلومیٹر سرحد لگتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ روس سے مغرب کی طرف جانے والا ایک اہم روٹ بند کر دیا جائے گا۔بلغاریہ، جمہوریہ چیک، ایستونیا، جرمنی، پولینڈ اور برطانیہ پہلے ہی اپنی اپنی فضائی حدود روس کے لیے بند کر چکے ہیں۔دوسری جانب روس نے بھی کئی ممالک کے طیاروں پر اپنی فضائی حدود سے پرواز کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں