0

یوکرینی مہاجرین کی تعداد 40لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، اقوامِ متحدہ

نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرینی مہاجرین کی تعداد 40لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کی نائب کمشنر کیلی کلیمنٹس نے کہا کہ  جنگ کے طویل عرصہ جاری رہنے کی صورت میں یوکرائنی مہاجرین کی تعداد چالیس لاکھ یا اس سے بھی زائد ہو سکتی ہے۔ اب تک ایک لاکھ بیس ہزار یوکرائنی شہری اپنا گھر بار چھوڑ کر قریبی ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔اقوام متحدہ یوکرائنی مہاجرین کی فلاح و بہبود اور نگہداشت کے لیے جلد ہی ایک بلین ڈالر کی امداد اور عطیات کی اپیل کرنے والا ہے۔ اس امداد سے یوکرائنی مہاجرین کی اگلے تین ماہ تک کی ضروریات پوری کرنا آسان ہو جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں