0

وزیر اعظم کا دورہ لاہور آج متوقع

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور آج) منگل کو) متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سے دورہ لاہور میں گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم کے دورے میں ان کی چوہدری برادران سے ملاقات بھی متوقع ہے، وہ ق لیگ کے تحفظات سنیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ق لیگ کو اتحاد سے باہر نہ نکلنیکی درخواست بھی کریں گے۔اس کے علاوہ دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان پنجاب کابینہ اور ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں