0

ریسکیو 1122 لوئر چترال نے فروری 2022 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

 لوئر چترال  (مانند نیوز ڈیسک) ریسکیو 1122 لوئر چترال  نے فروری 2022 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی سربراہی میں ضلع لوئر چترال میں ریسکیو 1122 نے 274 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہو? عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔ریسکیو 1122 لوئر چترال کو مجموعی طور پر 8291 کالز موصول ہوئی جن میں سے 8108 غیر ضروری اور فیک کالزتھیں اس دوران ریسکیو 1122 نے 183 مختلف قسم کے ایمرجینسز کی جس میں 174 میڈیکل، 01 روڈ ٹریفک حادثات، 04 آگ لگنے،04 مختلف قسم کے ریکورریز کے واقعات شامل ہیں۔جس میں مجموعی طور پر 177 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بحفاظت ہسپتال منتقل کیا گیا ریسکیو 1122 لوئر چترال نے ٹوٹل 183 کے قریب افراد کو ریسکیو سروس فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر ریفرل ایمرجنسی کیے  جس میں ضلع کے اندرونی ہسپتالوں کو 21 جبکہ 70 مریضوں کو دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں کو منتقل کیا۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر امجد خان  نے بتایا کہ انشائاللّہ  ریسکیو1122 کے خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور ضلع لوئر چترال کے عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں اور فیک اور غیر ضروری کالز سے گریزکریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں